'اعتزاز احسن کو جارحانہ انداز سیاست پسند ہے تو اپنی پارٹی کو مشورہ دیں'

'اعتزاز احسن کو جارحانہ انداز سیاست پسند ہے تو اپنی پارٹی کو مشورہ دیں'

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ اعتزاز احسن کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ اعتزاز احسن کو جارحانہ انداز سیاست پسند ہے تو انہیں ایسا مشورہ اپنی پارٹی قیادت کو دینا چاہئے۔ ان کی پارٹی کو ایسے مشوروں کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی لیڈر شپ کے حوالے سے اعتزاز احسن کے انتہائی ذاتی بیانات ریکارڈ پر ہیں۔ ان کے منہ سے مسلم لیگ ن کے حوالے سے کوئی بھی تجویز یا تعریف عجیب لگتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں