اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے لیے نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تاہم سماعت ملتوی ہونے کے بعد نواز شریف واپس پنجاب ہاؤس جا رہے تھے کے راستے میں ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔

نوازشریف کی گاڑی نے کارکنوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 کارکن گر کر زخمی ہو گئے۔ تاہم نواز شریف کو کارکنوں کا خیال بھی نہ آیا اور بغیر گاڑی رکوائے چلے گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہونیوالےارکنوں کو پھلانگ کر آگے بڑھ گیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں گجرات میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 9 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں