شاہ رخ کی سالگرہ، اداکار کے گھر سے باہر 13 مداح کے موبائل چوری

شاہ رخ کی سالگرہ، اداکار کے گھر سے باہر 13 مداح کے موبائل چوری

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ممبئی میں موجود گھر منت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں مداح جمع ہوئے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاری کی ایک جھلک دیکھ سکیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیں لیکن ان میں سے چند ایسے مداح بھی تھے جو شاہ رخ خان کے گھر سے اپنے گھر بغیر موبائل فون کے لوٹے۔

b40cbd2cfb2c3350ab5329f83c3a1d7f

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرہ کے پولیس اسٹیشن میں 13 افراد نے شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر سے موبائل فون چوری ہونے کی شکایت درج کروائیں۔

شکایات درج کرانے والے ان مداحوں میں سے ایک 26 سالہ نوجوان انکت ساہو بھی ہے جو ہندوستانی ریاست چھتیس گڑھ سے ممبئ صرف شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہر سال اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہوکر تمام مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں، یہ نظارہ دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے ان کے گھر بھی پہنچتے ہیں۔ اپنی 52ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان کے ساتھ ان کا چھوٹا بیٹا ابرام بھی موجود تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں