امریکی سینیٹ شمالی کوریا کیخلاف پابندیوں میں مزید سختی پر متفق

امریکی سینیٹ شمالی کوریا کیخلاف پابندیوں میں مزید سختی پر متفق

واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں شمالی کوریا کے خلاف عائد پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ شمالی کوریا میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں بلیک لسٹ کی جانے والی شخصیات اور تنظیموں کی فہرست بڑھا دی جائے گی۔

سینیٹ میں پیش اس بل کو اوٹو وارم بیئر بل کا نام دیا گیا ہے۔ اس نام کے ایک امریکی طالبعلم کو شمالی کوریا میں گرفتاری کے بعد پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو امریکا پہنچ کر انتقال کر گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں