تیرنے والے روبوٹ نے دھوم مچادی

تیرنے والے روبوٹ نے دھوم مچادی

اسلام آباد:ہوا میں اڑنے والے روبوٹس سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن اب نیا روبوٹ آگیا ہے جو تیراکی کے جوہر بھی دکھائے گا۔ ہائبرڈ مائیکرو روبوٹ جلد متعارف کرایا جائے گا جس میں اڑنا اور تیراکی کرنا دونوں خصوصیات ہوں گی۔

ہائبرڈ مائیکرو روبوٹ کو ہارورڈ یونیورسٹی میں موجود وائس انسٹیٹیوٹ فار بائیو لوجیکل انسپائڈ انجینئرنگ کے محققین نے متعارف کرایا ہے جو نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی مختصر کردیا گیا ہے۔
یہ ہائبرڈ مائیکرو روبوٹ کافی زیادہ بلندی تک اڑ سکتا ہے اور آٹومیٹک سسٹم کی مدد سے زمین پر خودبخود واپس آسکتا ہے۔ اس میں خاص بات یہ ہے کہ پانی میں تیر سکتا ہے اور منتخب وقت پر خود ہی واپس باہر بھی آسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ روبوٹ آزمائشی مراحل میں ہے لیکن جلد ہی اسے مستقبل میں کسی خاص مشن اور مقصد کےلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
مثلاً اگر فضائی آلودگی یا پانی کے کسی بھی مسئلے کے حوالے سے تحقیق کرنی ہوگی تو یہ روبوٹ بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

اس میں کئی فیچرز موجود ہیں اور ممکنہ طور پر مزید فیچرز اس میں شامل کیے جائین گے اور اس میں کیمرہ بھی لگایا گیا ہے، اس کا ڈیزائن دیکھنے میں ڈرون کی طرح ہے لیکن محققین کی طرف سے اسے روبوٹ کا نام دیا ہے۔