ممبئی :بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' کے ایک سین کے لیے 40 ٹن وزنی ٹرک کا دھماکا کیا گیا۔ ایکشن اور تھرل سے بھری اس فلم کی شوٹنگ انتہائی شاندار طریقے سے کی جارہی ہے۔


فلمساز علی عباس ظفر عکسبندی کے دوران ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ فلم بینوں کو حقیقی مناظر دکھائیں، یہی وجہ ہے کہ فلم کے تمام اسٹنٹس کے فرائض ہالی وڈ کے مشہور و معروف اسٹنٹ ڈیزائنر ٹام اسٹرودر نے انجام دیئے ہیں۔


ٹام اسٹرودر کا کہنا ہے کہ شوٹنگ کے دوران 15 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا گیا جن میں سے 4 گاڑیاں اس وقت متحرک تھیں جبکہ سب سے بڑا دھماکا ٹرک کا تھا جسکا وزن تقریباً 40 ٹن تھا۔

ٹرک دھماکے کی آواز اتنی زیادہ تھی کہ کچھ دیر کےلئے چاروں طرف سناٹا ہوگیا تاہم یہ سب ہی اسٹنٹ انتہائی مشکل سے انجام دیئے گئے ہیں۔