موجودہ حالات میں ادارے آئین کے تحت کردار ادا کریں، چیئرمین سینیٹ

موجودہ حالات میں ادارے آئین کے تحت کردار ادا کریں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں ریاستی اداروں کے اختیارات کے دائرہ کار سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ چیئرمین رضا ربانی کہتے ہیں دیگر ادارے احتساب سے بچ رہے ہیں جبکہ پارلیمان نے پہلا قدم اٹھایا۔ سینیٹ ایتھکس کمیٹی بنا دی ہے اور تمام ادارے اپنی سمت کو درست کریں اور آئین کے تحت کردار ادا کریں۔

رضا ربانی نے کہا کہ اداروں کے اختیارات کے دائرہ کار سے متعلق معاملے پر بحث کے آخر میں پارلیمنٹ کو کوئی راستہ دکھانا ہو گا اور سینیٹ وہ راستہ دکھائے گا۔

وقفہ سوالات کے دوران سردار اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ اداروں کے درمیان کھینچا تانی کے برے نتائج نکلیں گے۔ سویلینز کو راولپنڈی سے الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ اجلاس میں مظفر حسین شاہ گرجتے برستے رہے کہا سپریم پارلیمنٹ کسی ادارے کے اختیارات کم کرنا چاہے تو کر سکتی ہے۔

نگہت مرزا نے بھی خوب بھڑاس نکالی کہا آج عدلیہ کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ملک میں فساد ناانصافی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ سینیٹر سسی پلیجو کہتے ہیں فقط ہتھیاروں سے ہم جنگ نہیں لڑ سکتے اور ذہنی جنگ بھی ہمیں لڑنی ہو گی۔ روزمرہ کے تعلیمی نظام سے ہٹ کر بھی تدریسی سرگرمیاں کرانی چاہئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں