باجوڑ ایجنسی، مٹی کا تودہ گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

پشاور: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق مٹی کے تودے تلے دبنے والے افراد مکان بنانے کے لیے پہاڑ کے کنارے سے مٹی جمع کر رہے تھے کہ اس دوران پہاڑ کا ایک حصہ ان پر گر گیا۔

واقعے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں کے دوران 6 لڑکیوں، ایک بچے اور ایک خاتون کی لاش نکالی۔

واضح رہے کہ ان پہاڑی علاقوں میں موسم کی خرابی، بارشوں اور دیگر قدرتی آفات کے دوران مٹی کے تودے گرنا ایک معمول کی بات ہے جن کی زد میں آکر ہر سال سیکڑوں افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں