سرفراز احمد ٹی10لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے

سرفراز احمد ٹی10لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے

دبئی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹی10لیگ کے ڈرافٹ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ۔ٹی 10 کرکٹ لیگ کی ڈرافٹ تقریب اتوار کو  ہوگی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دبئی پہنچ گئے ہیں.ٹورنامنٹ میں شعیب ملک، محمد عامر،شاہد آفریدی، بابراعظم ،فخر زمان اوراحمد شہزاد کی شرکت متوقع ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ایونٹ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ٹیم کے کوچ سابق پاکستانی فاسٹ بالر وقار یونس ہیں اور قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ایک ٹیم کے شریک مالک ہیں۔ ایونٹ آئندہ ماہ شارجہ میں منعقد ہوگا جس میں سرفراز سمیت شعیب ملک، محمد عامر، بابر اعظم، شاہد آفریدی، فخر زمان، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑیوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ابتدا میں پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی 10 لیگ کی مخالفت کر رہا تھا مگر اب لگتا ہے کہ معاملات طے پا چکے ہیں.