'نواز شریف کی دم پر پاؤں آتا ہے تو انھیں نظریات یاد آ جاتے ہیں'

'نواز شریف کی دم پر پاؤں آتا ہے تو انھیں نظریات یاد آ جاتے ہیں'

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے احتساب کو مصنوعی قرار دے دیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس وقت نواز شریف سخت مشکل میں ہیں لیکن جب اس مشکل وقت سے نکلیں گے تو پرانی روش اپنا لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں کیونکہ نیب کا شریف خاندان اور پیپلزپارٹی کیساتھ دہرا معیار ہے۔

شرجیل مین نے کہا ملک میں یکساں قانون ہونا چاہیئے اور نیب نا اہل ہے اس کی 100 مثالیں دے سکتا ہوں۔ پیپلز پارٹی والے جیل کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی دم پر جب پاؤں آتا ہے تو انھیں نظریات یاد آ جاتے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں