ٹویٹر اکاﺅنٹ بند ہونے پر کمال خان نے خودکشی کی دھمکی دیدی

ٹویٹر اکاﺅنٹ بند ہونے پر کمال خان نے خودکشی کی دھمکی دیدی

ممبئی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمال آر خان جنھیں عرف عام میں کے آر کے سے جانا جاتا ہے کا ٹویٹر اکاؤنٹ بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کی شکایت پر بند کیا گیا ہے۔ موصوف کمال خان جو سوشل میڈیا پر اپنی خود ساختہ تجزیہ کاری اور ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے کے حوالے سے کافی بدنام ہیں نے عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر سٹار پر بات کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ” اگر آپ اچھے والد نہیں ہیں اور آپ کے والد بھی اچھے باپ نہیں تھے جس کی آپ نے کبھی عزت نہیں کی تو برائے مہربانی یہ نہ کہیں کہ ہم اپنے بچوں سے پیار نہیں کرتے“۔

اس ٹویٹ کے بعد عامر خان کی جانب سے ٹویٹر حکام کو کمال آر خان کی شکایت درج کروائی گئی جس کی وجہ سے ان کا اکاونٹ بند کر دیا گیا ہے۔

کمال آر خان نے اپنے ردعمل میں کہا ٹویٹر انتظامیہ نے ان پر لاکھوں روپے کا جرمانہ کیا اور اب اچانک میرا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔ میں اس اقدام سے سخت ذہنی دباؤ میں ہوں اگر ٹویٹر انتظامیہ نے میرا اکاؤنٹ بحال نہ کیا تو میں خود کشی کر لوں گا اور آپ لوگ ہی میری موت کے ذمہ دار ہونگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں