کیپٹن(ر) صفدر نے گدی نشینی کا دعویٰ کر ڈالا

کیپٹن(ر) صفدر نے گدی نشینی کا دعویٰ کر ڈالا

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سربراہ نے مجھے جھوٹا لکھا، میں ایک آستانے کا گدی نشین ہوں ، جلد خدا میری سنے گا اور واجد ضیا کی چھٹی ہوگی۔

احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ دکھائی ، سب دیکھ رہے ہیں کہ نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن جیت جائیں گے ۔کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر کا حصہ بن چکا ہے ، مگر اس منصوبے کو بھی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاریخی منصوبہ اب رکنے والا نہیں ۔پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ واجد ضیا نے مجھے جھوٹا لکھا ، خدا اسے کبھی معاف نہیں کرے گا .میں ایک آستانے کا گدی نشین ہوں ، خدا میری بھی سنے گا اور جلد واجد ضیا کی چھٹی ہو جائے.