سفاک باپ نے تیز دھار آلے سے وار کر کے کمسن بیٹی کو قتل کردیا


لاہور:رائیونڈ کے علاقے میں سفاک باپ نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے کے وار کر کے اپنی 6 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا


تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقے دھوندھے میں ظالم باپ منظور نے اپنی 6 سالہ بیٹی کرن کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا جبکہ لاش ایک کمرے میں چھپا کر موقع سے فرار ہو گیا۔


واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے کرن کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق ملزم منظور ذہنی معذور ہے جو بھٹہ پر مزدوری کرتا تھا جس کی بیوی گھریلو جھگڑوں کے باعث اسے چند ماہ قبل چھوڑ کر چلی گئی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔