قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کراچی میں سرچ آپریشن

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کراچی میں سرچ آپریشن


کراچی :جمعہ کی صبح صفورہ گوٹھ کے قریب قانون نافذکرنے والے اداروںکاسرچ آپریشن ،گھرگھرتلاشی ،4مشتبہ افرادزیرحراست ،تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل


تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح صفورہ گوٹھ کے قریب قانون نافذکرنے والے اداروںنے سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اورخارجی راستوںکورکاوٹیں لگاکرمکمل طورپربند کریدااورکسی بھی شخص کوعلاقے سے باہریااندرآنے جانے کی بالکل اجازت نہیں تھی ۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے جرائم پیشہ افرادکے ٹھکانوںاورگھرگھرتلاشی کے دوران 4مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق زیرحراست افرادکے قبضے سے اسلحہ برآمدہواہے اوران کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایاجاتاہے ۔دوسری جانب قانون نافذکرنے والے اداروں نے زیرحراست ملزم کاشف کی نشاندہی پرپراناگولیمارمیں چھاپہ مارکرگینگ وارکے خطرناک ملزم راشدپپوکوحراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔