آکسفورڈ بروکس یونی روسٹی میں پنجاب ریسرچ گروپ کانفرنس کا انعقاد

آکسفورڈ بروکس یونی روسٹی میں پنجاب ریسرچ گروپ کانفرنس کا انعقاد

لندن: گزشتہ روز لندن میں آکسفورڈ بروکس کے تحت پنجاب ریسرچ گروپ کانفرنس کا نعقاد کیا گیا جس میں معروف کالم نگار یونی ورسٹی آف ایجوکیشن کے پروفیسر اور تاریخ دان ڈاکٹر پروفیسر اختر حسین سندھو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر پریتم سنگھ اس تنظیم کے سربراہ ہیں،یہ کانفرنس ہرسال جون اور اکتوبر میں منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے پی ایچ ڈی صاحبان اور ریسرچ سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ بہترین ریسرچ کو انعام سے بھی نوازا جاتا ہے۔

اس دفعہ دو تحقیقی مقالے پیش کیے گئے ،ڈاکڑ پریتم سنگھ نے بہترین ریسرچ پیش کرنے نادیہ سنگھ اور ڈاکٹر اختر حسین سندھو نے وجیتا مہریندرو کو تعریفی سرٹیفکیت پیش کیے۔یاد رہے ڈاکٹر اختر حسین سندھو سکھ دور حکومت پر خاص مہارت رکھتے ہیں اور قائد اعظم اور سکھوں کے سیاسی تعلقات پر ایک بیش قیمت کتاب بھی لکھ چکے ہیں۔