نواز شریف سے ملک و قوم کی خدمت کا انتقام لیا جا رہا ہے : مشاہد اللہ خان

نواز شریف سے ملک و قوم کی خدمت کا انتقام لیا جا رہا ہے : مشاہد اللہ خان


اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ سزاؤں سے نہیں ڈرتے اور پہلے بھی ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھگتی ہیں۔


نواز شریف کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف سے اس بات کا انتقام لیا جارہا ہے کہ انہوں نے ملک اور عوام کی خدمت کی۔


انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ہمیں انصاف دیا جارہا ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، کچھ جج بہت ہی شاندار اور بہادری کے ساتھ تاریخی فیصلے کرتے ہیں جبکہ کچھ ججز کی پیشانیوں پر لکھا ہوتا ہے کہ ’’یہ منصف بھی تو قیدی ہیں ہمیں انصاف کیا دیں گے‘‘۔واضح رہے کہ بلوچستان سازش کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر مشہور شاعر حبیب جالب نے یہ شعر پڑھا تھا’’ یہ منصف بھی تو قیدی ہیں، ہمیں انصاف کیا دیں گے‘‘۔