شہباز شریف ڈرامے باز ہیں ، بالی ووڈ جانا چاہیے، عمران خان

شہباز شریف ڈرامے باز ہیں ، بالی ووڈ جانا چاہیے، عمران خان

کوٹ ادو: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت میں سب سے بڑی چیز میرٹ ہوتی ہے۔ جمہوریت کےاندرقانون کی بالادستی ہوتی ہے۔
کوٹ ادومیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ عوام پرلگنے والاپیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں جاتاہے۔ عمران خان نے کہاکہ شریف خاندان کوعوام کے پیسوں سے پروٹوکول دیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کاپیسہ چوری کرکے باہرمحلات بنائے گئے۔ ان کاکہناتھاکہ شریف خاندان کوکھانسی بھی ہوجائے توعلاج کیلئے باہرجاتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب کومخاطب کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ شہبازشریف بہت بڑے ڈرامے بازہیں ،ان کوتوبالی ووڈجاناچاہیے۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ووٹ کادرست استعمال کیاگیاتوملک کیاسے کیابن سکتاہے۔ ان کاکہناتھاکہ جمہوریت میں سب سے بڑی چیزمیرٹ ہوتی ہے۔ جمہوریت کے اندر قانون کی بالادستی ہوتی ہے۔ جمہوریت کے اندر ایک ملک کا سربراہ جواب دہ ہوتا ہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ پختونخوامیں جھوٹی ایف آئی ار نہیں بن سکتی،سیاسی بنیادوں پرپولیس کواستعمال نہیں کیاجاتا۔انھوں نے طنزیہ کہاکہ پنجاب پولیس میں وردی بدل کرتبدیلی لائی گئی۔