روہت شرما بھارت میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹر بن گئے

روہت شرما بھارت میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کرکٹر بن گئے

نئی دہلی : روہت شرما ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے والے بھارت کے پہلے اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اننگز میں 4 چھکے لگا کر یہ اعزاز پایا


مجموعی طور پر انہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 56 جبکہ تمام ٹی ٹونٹی میچز میں 268 چھکے لگا رکھے ہیں، انہوں نے ہم وطن بلے باز سریش رائنا کا تمام ٹی ٹونٹی میچز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا، رائنا نے 265 چھکے لگا رکھے تھے، ٹی ٹونٹی میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز کرس گیل کے پاس ہے جنہوں نے 772 چھکے لگا رکھے ہیں۔


کیرن پولارڈ 490 چھکوں کے ساتھ دوسرے، برینڈن میک کولم 399 چھکوں کے ساتھ تیسرے، ڈیوائن سمتھ 347 چھکوں کے ساتھ چوتھے، ڈیوڈ وارنر 314 چھکوں کے ساتھ پانچویں اور شین واٹسن 299 چھکوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں، شرما 268 چھکوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔