ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ و بارود بر آمد

راولپنڈی:سیکیورٹی نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتا ر کرلیاگیا،کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس بارے بیان دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت ژوب میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کےخلاف انٹیلی جنس آپریشن کیا گیا جس میں ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے کیا۔

اس آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سہولت کار گرفتار ہو ا ،آپریشن کے دوران دھماکاخیزمواد،آئی ای ڈیز،اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ،جبکہ چھپایا گیا اسلحہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے علاقے منڈی خیل میں بھی سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بنیاد پرآپریشن کیا گیا جس میں آپریشن میں اسلحہ و گولہ بارود کی بہت بڑی تعداد برآمد کر لی گئی۔برآمد اسلحہ میں بندوقیں،مارٹرز،راکٹ لانچرز،آئی ای ڈیز،دھماکاخیزموادشامل ہے۔
منڈی خیل سے بھی مواصلاتی آلات اور انتہاپسندی پر مبنی مواد بھی برآمد کیا گیا۔