تحریک انصاف آج خانیوال میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی

تحریک انصاف آج خانیوال میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریگی

خانیوال: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جنوبی پنجاب کے دورے کے موقع پرکل خانیوال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ،عوام کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ،جلسہ کی تیاریاں مکمل۔


تفصیلات کے مطابق اس جلسہ عام میں قرب و جوار سے عوام کے ایک جم غفیر کی شرکت متوقع ہے۔ جلسہ عام سے مخدوم شاہ محمود قریشی ،جہانگیرترین سمیت دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے۔


جلسہ گاہ کی سکیورٹی کیلئے ملتان،وہاڑی،جہانیاں ،لودھراں سے منگوائی گئی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جلسہ کی قریبی عمارتوں پر سنائپر تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کمانڈوز اور سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی جلسہ گاہ اور باہر ڈیوٹی سرانجام دیں گے جہانیاں سمیت ضلع بھر کے ڈی ایس پیز کی ڈیوٹی جلسہ گاہ کے باہر لگائی گئی ہے۔