نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں : مریم اورنگزیب

نواز شریف ملک کا اثاثہ ہیں : مریم اورنگزیب


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وزارت عظمی سے تو نکال دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کو عہدے سے تو ہٹا دیا گیا لیکن عوام کے دلوں سے نہیں اور سابق وزیراعظم ملک کا اثاثہ ہیں اور انہیں عوام کی خدمت کی سزا مل رہی ہے۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر دل میں چور ہوتا تو نوازشریف سپریم کورٹ کو خط نہ لکھتے بلکہ انہوں نے تو خود کو خاندان سمیت احتساب کیلیے پیش کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرنے والے لیڈر کو ملک سے بھاگنے کی ضرورت نہیں اور وہ تو صرف ووٹ کے تقدس کی خاطر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔