چین نے مولانا مسعود اظہر سے متعلق بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کر دی

چین نے مولانا مسعود اظہر سے متعلق بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کر دی

نیو یارک،  بیجنگ: چین نے اقوام متحدہ میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرار داد ایک بار پھر ویٹو کردی.

چین نے مئوقف اختیار کیا ہے کہ مسعود اظہر پر پابندی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ارکان میں اتفاق رائے نہیں ہیغیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں مولانا مسعود اظہر پر پابندی کی بھارتی قرارداد کو روکتے ہوئے ایک بار پھر ویٹو کردیا ہے۔چین کا مئوقف ہے کہ مسعود اظہر کا بھارت میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کردار پر کمیٹی ارکان میں کوئی اتفاق رائے موجود نہیں.

واضح رہے کہ بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ میں کئی بار قرارداد لاچکا ہے اور ہر بار اسے چین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا.

چین نے کئی بار بھارتی قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا اور اس بار چوتھی دفعہ چین نے سلامتی کونسل میں بھارتی قرار داد کو ویٹو کیا.

مصنف کے بارے میں