عالمی سطح پر کشمیریوں کی بہت بڑی کامیابی اوربھارت کی ناکامی

عالمی سطح پر کشمیریوں کی بہت بڑی کامیابی اوربھارت کی ناکامی

برجن: عالمی سطح پر کشمیریوں کی بہت بڑی کامیابی اوربھارت کی ناکامی ہوئی ہے ، ناروے میں مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کے2علمبرداروں کو اتوار  کو   ٹوروف رفٹو  ایوارڈ سے نوازا جائے گا،ایوارڈ دینے کی تقریب کے بعد ایک ہزارلوگ برجن شہر میں شمع اٹھاکر جلوس نکالیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کے2علمبرداروں کوٹوروف رفٹو  ایوارڈ  دیا  جائے گا۔ ایوارڈانسانی حقوق کے ممتازناریجن علمبردارپروفیسرٹورولف رفٹوکی یادمیں دیاجاتاہے۔ٹوروف رفٹو  ایوارڈ   5  نومبر  کو  امروز  پرویز   اور   پروینا آہنگر کو دیاجائیگا۔پرویزامروزمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم سے وابستہ ہیں،پرویناآہنگرکئی سال سے مقبوضہ کشمیرکے گمشدہ نوجوانوں کی تلاش کاکام کررہی ہیں۔

ایوارڈ دینے کی تقریب کے بعد ایک ہزارلوگ برجن شہر میں شمع اٹھاکر جلوس نکالیں گے۔اس ایوارڈنے مسئلہ کشمیر کو دنیابھرمیں ایک بار پھر بطور حل طلب مسئلہ پیش کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں