قائد اعظم ٹرافی : سعد الطاف نے سہیل خان کا ریکارڈ توڑ دیا

قائد اعظم ٹرافی : سعد الطاف نے سہیل خان کا ریکارڈ توڑ دیا

میرپور : قائد اعظم ٹرافی میں سہیل خان کا فرسٹ کلاس میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا دس سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ فرسٹ کلاس میچ میں فاسٹ باولر سعد الطاف ایک میچ میں 16 وکٹیں لے کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کھیلے جارہے میچ میں سعد الطاف نے راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے فاٹا کے خلاف میچ میں 141 رنز دے کر 16 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین باولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔سعد الطاف نے پہلی انگز میں 62 رنز کے عوض آٹھ اور دوسری اننگز میں 79 رنز کے عوض آٹھ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔
راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والے سعد فرسٹ کلاس کرکٹ کے کسی میچ میں 16 وکٹیں لینے والے محض دوسرے پاکستانی باو¿لر ہیں۔ 33 سالہ سعد الطاف 76 فرسٹ کلاس میچوں میں 393 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔اس سے قبل یہ ریاکرڈ قومی ٹیم کے فاسٹ باو¿لر سہیل خان کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں کھیلے گئے میچ میں 189 رنز دے کر سولہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔