چین نے 160 کلو میٹر کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کرلیا

چین نے 160 کلو میٹر کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کرلیا


بیجنگ :چین نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا پہلا برقی طیارہ تیار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق چین میں تیار کردہ دونشستوں پر مشتمل پہلے برقی طیارے نے کامیاب پرواز کی۔ طیارے کے آزمائشی اڑان کا تجربہ کامیاب رہا۔ جہاز نے 45 منٹ کی آزمائشی پرواز کرنا تھی لیکن حیران کن طور پر وہ 2 گھنٹے تک کامیابی سے پرواز کرتا رہا۔


یہ جدید طیارہ شین یانگ ایئرواسپیس یونیورسٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جب کہ طیارے میں پائلٹ کے لیے پیراشوٹ کا نظام کی سہولت بھی موجود ہے۔جدید برقی طیارہ نئے پائلٹس کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہنگامی طور پر مسافروں کی ٹرانسپورٹیشن ، سیاحت کے لیے مند پسند علاقوں میں لینڈنگ اور فضا سے تصاویر لینے کے لیے بھی مددگار ثابت ہو