دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے : پوپ فرانسس

دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے : پوپ فرانسس


روم:پوپ فرانسس نے ایک اور بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ اٹلی میں امریکی فوجیوں کے قبرستان کا دورہ، کہتے ہیں دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے۔


پوپ فرانسس نے اٹلی میں امریکی فوجیوں کے قبرستان کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر ہے اور ہم تیزی سے ایک بڑی جنگ کی بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے جنگ عظیم دوئم میں لاکھوں افراد کی زندگیاں چلی گئی تھیں۔ پوپ فرانسس شمالی کوریا اور امریکا کے تناؤ پر بھی لاکھوں جانوں کے ضیاع کی وارننگ دے چکے ہیں۔