رونالڈو سعوی جوڑے میں علیحدگی کا باعث بن گئے

رونالڈو سعوی جوڑے میں علیحدگی کا باعث بن گئے


ریاض : فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو سعودی جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئے۔


تفصیلات کے مطابق دنیا کے مشہور ترین فٹبال کلب ریال میڈریڈ اور روایتی حریف بارسلونا میں مقابلہ کسی جنگ سے کم نہیں ہوتا جس کے اثرات صرف اسٹیڈیم میں ہی نظر نہیں آتے بلکہ اس کے نتائج عمومی زندگی پر بھی پڑتے ہیں۔ مداح اپنی اپنی ٹیم کی فتح پر خوشیاں مناتے ہیں اور شکست خوردہ ٹیم کے شائق منہ چھپاتے نظر آتے ہیں لیکن کیا فٹبال کا جنون ازدواجی تعلقات کو بھی ختم کرنے کا سبب بنتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے


تاہم حقیقت میں ایسا واقعہ پیش آیاہے جس میں رونالڈو کی جیت پر جشن منانا ایک شادی شدہ خاتون کو مہنگا پڑ گیا اور معاملہ علیحدگی تک جاپہنچا۔سعودی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عرب خاتون نے عدالت میں خلع کی درخواست دائر کی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریال میڈرڈ کی جیت پر خوشیاں منانے پر شوہر نے اس سے بدکلامی کی اور مارا پیٹا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میری تضحیک کی گئی جس پر وہ شوہر کے ساتھ نہیں رہ سکتیں اور خلع چاہتی ہیں۔