پریانکا چوپڑاکو بھی ’’ہالووین‘‘ کا بخار چڑھ گیا

پریانکا چوپڑاکو بھی ’’ہالووین‘‘ کا بخار چڑھ گیا


نیویارک : پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ فلموں اور سیریلز میں کام کیا کرنے لگیں ان پر بھی ’’ہالووین‘‘ کا بخار چڑھ گیا ہے اور انہوں نے چڑیل کا روپ دھارلیا ہے۔امریکا اور یورپین ممالک میں مغربی تہوار’’ہالووین‘‘بہت ذوق و شوق سے منایا جاتا ہے اس تہوار پر مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد عجیب وغریب حلیہ اور خوفناک شکلیں بناکر لوگوں کو ڈراتے ہیں۔


صرف بین الاقوامی ممالک کے لوگ ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ بھی ہالووین کے رنگ میں رنگا نظر آتاہے۔نامور بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا نے ہالووین کے موقع پر سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں وہ چڑیل کاروپ دھارے نظر آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے شو’’کوانٹیکو‘‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ میں امریکا میں موجود ہیں۔


ہالووین کے موقع پر انہوں نے بھی امریکیوں کے ساتھ یہ تہوار منایا لیکن اپنے اندازسے۔پریانکا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیومیں وہ خوفناک چڑیل کا روپ دھارے تمام لوگوں کو ہالووین کی مبارکباد دیتی نظر آرہیہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ہالووین کے موقع پر مشہور کردار’’سپرمین‘‘کے روپ میں نظر آئے تھے۔ ٹروڈو کی تصاویر اور ویڈیوز کو لوگوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔