شام میں کاربم دھماکا، 9 افراد ہلاک

شام میں کاربم دھماکا، 9 افراد ہلاک

دمشق: شامی حکومت کے زیر اثر علاقے جولان ہائٹس کے ایک گا ؤں میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد سرکاری فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مسلح جھڑپ ہوئی۔

سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شام اور اسرائیل کی سرحد پر جولان ہائٹس کے مضافاقی علاقے حدر میں کام بم دھماکا ہوا۔رپورٹ کے مطابق 'النصرہ فرنٹ کے ایک بمبار نے گا ؤں کے وسط میں کار کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہوگئے'۔

شامی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 'دہشت گرد واقعے کے بعد دہشت گرد گروہوں نے گاں حدر میں بھاری اسلحے سے حملہ کیا اور فوجی اور حکومت کے حمایت یافتہ ڈیفنس یونٹ کا حملہ آوروں سے مسلح تصادم ہوا'۔

کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کیونکہ زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ان کو محفوظ علاقے میں منتقل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں