خضدار، کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد ہلاک

 خضدار، کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7 افراد ہلاک
کیپشن: لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

خضدار: صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں زاوہ کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا بجہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ہلاک اور زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے۔