شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصاویرمنظرعام پر آ گئیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی تصاویرمنظرعام پر آ گئیں
کیپشن: حیدر آباد دکن کے مقامی اسپتال میں ثانیہ مرزا کے ہاں 30 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

حیدر آباد دکن: قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں۔عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ثانیہ مرزا اپنے بچے کو اٹھائے اسپتال سے باہر آتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

اسٹار جوڑی نے اپنے بیٹے کا نام اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔ اذہان عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خدا کی طرف سے عطا کردہ تحفہ ہے۔

اب پہلی بار ثانیہ مرزا کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے بیٹے کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد شعیب ملک فوری طور پر واپس یو اے ای آ گئے اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ بھارتی شہر حیدر آباد دکن کے مقامی اسپتال میں ثانیہ مرزا کے ہاں 30 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ خبر کی اطلاع ملتے ہی ان کے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ہنگامی بنیادوں پر یو اے ای سے بھارت پہنچے تھے۔