مولانا سمیع الحق کے قاتل سزا سے بچ نہیں پائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

مولانا سمیع الحق کے قاتل سزا سے بچ نہیں پائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ مولانا سمیع الحق کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں۔ وہ جید عالم دین اور ایک مدبر سیاستدان تھے اور ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اندوہناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں ان کے گھر پر چاقوؤں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

                                   

ان کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کا کہنا تھا کہ والد گھر پر آرام کر رہے تھے جبکہ ڈرائیور اور گن مین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے اور جب وہ واپس آئے تو مولانا کو بستر پر خون میں لت پت پایا۔