وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد

وزیراعظم کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد
کیپشن: لگاتار گیارہویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے، وزیراعظم۔۔۔۔۔فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹرز نے میچز میں بہترین کھیل پیش کیا۔ لگاتار گیارہویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنا بڑا اعزاز ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں بہترین ٹیم اسپرٹ دیکھنے کو نظر آئی۔ امید ہے قومی ٹیم اپنی کارکردگی کے تسلسل برقرار رکھے گی اور پاکستان کی مزید کامیابیوں کیلئے پر امید ہوں۔

بدھ کو ابو ظہبی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دو رنز سے شکست دے کر ٹی 20 میچوں میں مسلسل ساتویں فتح اپنے نام کی تھی۔