ایئر مارشل عاصم ظہیر پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر

ایئر مارشل عاصم ظہیر پاک فضائیہ کے نائب سربراہ مقرر
کیپشن: عاصم ظہیر چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: حکومت پاکستان نے ائیر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا نائب سربراہ مقرر کر دیا۔ ایئر مارشل عاصم ظہیر کو پاکستان ایئر فورس میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

ائیر مارشل عاصم ظہیر نے پاکستان ائیر فورس میں نومبر 1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی۔ آپ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن) کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ائیر مارشل عاصم ظہیر ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (ایڈمنسٹریشن) کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔