حکومت کا احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
image by facebook

اسلام آباد:حکومت کا احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، عناصر کی نشاندہی کے لیے معاونت مانگ لی گئی ہے۔


عناصر کی نشاندہی کے لیے ملک بھر میں بنائی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔وزیر مملکت مراد سعید کا کہنا ہے کہ آئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، احتجاجی قیادت کی جانب سے شرپسندوں سے لا تعلقی خوش آئند ہے۔ احتجاج کی آڑ میں املاک کے نقصان کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انھوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ملک بھر میں نیشنل ہائی ویز کی قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ املاک کی تعمیر و مرمت پر اربوں کے اخراجات اٹھیں گے۔ قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ کریں گے۔

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ شر پسند عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں کٹہرے میں لائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج جاری تھا اور ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے جارہے تھے۔