معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: صدر مملکت

معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: صدر مملکت
image by facebook

کراچی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرا عہدہ صدارت ایک سفر کا راستہ تھا منزل نہیں ، منزل خوبصورت پاکستان ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی صدر مملکت عارف علوی نے ترک صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھ ہماری دوستی بڑھی ہے لیکن تجارت میں کمی ہوئی ہے جو ایک ارب سے کم ہو کر صرف 60 کروڑ ڈالر رہ گئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، کراچی قومی معیشت میں 65 فیصد حصہ ڈالتا ہے ، برآمدات میں اضافے کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہو سکتا ہے ۔

کراچی سندھ ریونیو بورڈ کو 95 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔ دیہی سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کو صرف 5 فیصد ٹیکس ملتا ہے۔