ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، گوجرانوالہ ، گجرات سمیت ملک بھر میں پچاس سے زائد مقدمات درج

ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، گوجرانوالہ ، گجرات سمیت ملک بھر میں پچاس سے زائد مقدمات درج
کیپشن: image by facebook

گوجرانوالہ :تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی کے دوران مختلف شہروں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پچاس سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او طارق قریشی نے بتایا کہ گوجرانوالہ شہر میں دفعہ 144 کے باوجود سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی پر 20 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات نامعلوم افراد کے خلاف درج کیے گئے ہیں جس میں سڑکیں بلاک کرنے اور ہنگامہ آرائی کرنے کا وقوع بیان کیا گیا ہے۔

اسی طرح گجرات سمیت مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے 19  سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں ، مقدمات میں نامعلوم افراد کو فریق بنایا گیا ہے ۔