میاں افتخار حسین کا مرحوم مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ

میاں افتخار حسین کا مرحوم مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ
کیپشن: image by facebook

نوشہرہ : اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کی مرحوم مولانا سمیع الحق کے بیٹے سے ملاقات ، مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے نوشہرہ میں مرحوم مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق سے اکوڑہ خٹک میں ملاقات کی ، اظہار تعزیت بھی کی ۔

اے این پی کے رہنما میاں افتخار نے اس موقع پر سیکیورٹی حکام سے مطالبہ کیا کہ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔