ٹرمپ کی میکسیکو کی سرحد پر تارکین وطن کو گولی مارنے کی دھمکی

ٹرمپ کی میکسیکو کی سرحد پر تارکین وطن کو گولی مارنے کی دھمکی
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پڑوسی ملک میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ میکسیکو کی سرحد سے دراندازی کرنے والے امریکی فوج پر حملہ کرنے والوں پر گولیاں چلائی جائیں گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی سرحد سے امریکا میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے افراد امریکی بارڈر پولیس پر وحشیانہ حملے کرتے ہیں، ہمیں یہ حملے ہر گز قبول نہیں اگر تارکین وطن نے پرتشدد حملے جاری رکھے تو ہمارے سپاہی ان پر فائرنگ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو سے ہمارے ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو کیمپوں میں ڈالا جائے گا جہاں سے انہیں واپس ان کے ملک دھکیلا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد پر مشتمل تارکین وطن کا قافلہ گوئٹے مالا میں میکیسیکو کے ساتھ سرحد کے قریب جمع ہو چکا ہے جو امریکا میں داخل ہونے کا خواہاں ہے۔