چین میں ٹرک اور گاڑیوں کے تصادم میں 14 افراد ہلاک

چین میں ٹرک اور گاڑیوں کے تصادم میں 14 افراد ہلاک
کیپشن: image by facebook

بیجنگ: چینی صوبےگانسو کی شاہراہ پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

چین کے صوبے گانسو کی مرکزی شاہراہ پر ٹول اسٹیشن پر ہیوی ٹرک توازن کھوبیٹھا اور لائن میں لگی گاڑیوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں 31 گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ گانسو صوبے کے دارلخلافہ لانژو میں پیش آیا جس کے بعد ٹول اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ 


ریسکیو حکام نے واقعے میں 14 افراد کے ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔