بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
کیپشن: image by facebook

سری نگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں محاصرے کے دوران 2 نوجواںوں کو شہید کیا جب کہ ایک ذہنی مریض نوجوان کو صبح فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

سینکڑوں کی تعداد میں کشمیریوں نے بھارتی سفاکیت کے خلاف احتجاج کیا اور قابض فوج کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ کا محاصرہ کیا اور فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔