وزیر اعظم کی کرتارپورمنصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی کرتارپورمنصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبہ ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے پراپنی حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔


وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور منصوبے کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کراتے ہوئے کہا ہے کہ میں گرو نانک جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کے لئے ریکارڈ مدت میں کرتار پور منصوبہ مکمل کرنے پراپنی حکومت کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔