پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

سڈنی: پاکستان نے آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا ۔سڈنی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سڈنی میں آج تیز بارش اور طوفان کے باعث میچ متاثر ہونےکا خدشہ ہے ،ٹاس ہونے کے فوری بعد ہلکی بارش شروع ہوگئی تھی جسکے باعث کچھ تاخیر سے میچ کا آغاز ہوا تھا۔ 

ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے ہمراہ آسٹریلیا کےخلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن فخر زمان پہلے اوور کی دوسری بال پر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان کے بعد حارث سہیل نے اننگ کے شاندار آغاز کی کوشش کی لیکن وہ دوسرے ہی اوور میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 

 
حارث سہیل کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا اور 60 رنز کی شراکت ایشٹن ایگر کی بال کا شکار ہوگئے۔

بعدازاں میچ کے 12ویں دوران بارش کے باعث میچ روک دیاگیا اور اس وقت قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنائے تھے،بارش کے باعثکھیل 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو رنز بنانے کی رفتار میں اضافے کے بجائے وکٹیں گرنے کی سپیڈ بڑھ گئی، بعد میں آنےوالے آصف علی اور عماد وسیم بھی بابر اعظم کا ساتھ نہ دے سکے، آصف نے 10 رنز بنائے جبکہ عماد وسیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے، پاکستان نے مقررہ 15 اوورز میں 107 رنز بنائے تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کےلئے 15 اوورز میں 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔آسٹریلوی اوپنرزنے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور3.1اوورز میں کینگروز نے 41رنز سکور کر لیے تھے جب بارش کے باعث میچ روکنا پڑ گیا اور مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ٹی 20 میچ میں بابر اعظم پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شاداب خان، اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔ 

آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ ہیں ا ور بقیہ کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، سٹیو سمتھ، بین مکڈرمیٹ، ایشٹن ٹرنر، ایلکس کیری، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، مچل سٹارک، کین رچرڈسن اور ایڈم زیمپا شامل ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز تین میچز پر مشتمل ہے جس کا پہلا میچ آج سڈنی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرا میچ 5 نومبر، تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو کھیلا جائےگا۔31 اکتوبر کو شاداب خان کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستانی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران اپنے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 6وکٹوں سے شکست دے کر دورے کا کامیابی سے آغاز کیا تھا۔