محکمہ موسمیات نے بدھ سے بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بدھ سے بارش کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی

لاہور: محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ کو بارش کے نئے سلسلے کی پیش گوئی، اس دوران اسلام آباد، خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ اسلام آباد سمیت شمالی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت کے بعد موسم سرد، کالام میں پارہ صفر تک گر گیا۔ بلوچستان کے کئی شہروں میں بارش کے بعد موسم میں خنکی بڑھ گئی۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرار ت 08 جبکہ قلات میں 04 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔