یہ لوگ میرے منہ سے "این آر او " سننا چاہتے ہیں: عمران خان

یہ لوگ میرے منہ سے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: یہ لوگ میرے منہ سے "این آر او " سننا چاہتے ہیں، میں ان کو کبھی این آر او نہیں دوں گا، وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک اعلان۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے نام لئے بغیر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا، کہا این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔ جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آسکتا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان اسلام آباد میں اپنے کارکنوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف دھرنا دیئے ہوئے ہیں اور عمران خان سے استعفے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

ادھر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم اپوزیشن سے مذاکرات کر رہی ہے۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی تمام چیزیں ہینڈل کر رہی ہے۔

احتجاج اپوزیشن کا جمہوری حق ہے ، حکومت نے آزادی ماچ کو کہیں نہیں روکا، معاہدے کی پاسداری کرنا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے۔ امید ہے اپوزیشن معاہدے کی پاسداری کرے گی، معاہدے کی پاسداری ہوئی تو کوئی بدنظمی نہیں ہوگی