'مطالبات ایک ہیں لیکن پیپلزپارٹی کسی دھرنے میں حصہ نہیں لے رہی'

'مطالبات ایک ہیں لیکن پیپلزپارٹی کسی دھرنے میں حصہ نہیں لے رہی'

رحیم یار خان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مطالبات ایک ہیں لیکن پیپلزپارٹی کسی دھرنے میں حصہ نہیں لے رہی۔

رحیم یار خان میں ٹرین حادثے کی زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ کر دیا، بولے عمران خان اب اپنے وزرا سے استعفے کیوں نہیں لیتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بولے، مولانا نے یہ نہیں کہا کہ وزیراعظم کو گھر جا کر گھسیٹیں گے، بلکہ یہ کہا لوگوں میں اس قدر جذبہ ہے کہ وہ وزیراعظم کو پکڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ سلیکٹڈ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہوتا، عوام کہنے پر مجبور ہیں ناکام حکومت کا بوجھ کیوں اٹھائیں۔