ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی

The Bureau of Statistics released a monthly report on inflation
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 8.91 جبکہ ستمبر میں 9.04 فیصد رہی تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دیہی علاقوں میں دال مسور 19.88، چکن 18.22، ٹماٹر، 104.01، آلو 61.02، 53.69، گندم 51.11، انڈے 43.71، دال مونگ 38.99 اور دال ماش 33.87 فیصد مہنگی ہوئی۔

سالانہ بنیادوں پر شہروں میں ٹماٹر 66.93، آلو 53.14، گندم 52.21، انڈے 43.32، دال مونگ 40.94، دال ماش 35.64، چینی 32.97 اور گندم کا آٹا 24.67 فیصد مہنگا ہوا۔

جولائی سے اکتوبر تک آلو 66.9، ٹماٹر 52، گندم 41.9، تازہ سبزیاں 4.06 اور گندم کا آٹا 3.28 فیصد مہنگا ہوا۔

دیہی علاقوں میں ٹماٹر ماہانہ بنیادوں پر 64.99، پیاز 58.39، انڈے 24.88، چکن 23.14، چینی 4.89 اور گندم 5.54 فیصد مہنگی ہوئی۔

ماہانہ بنیادوں پر پیاز 39.07، چکن 26.62، انڈے 23.81، چینی 4.58 اور گندم کا آٹا 4.1 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر 2019ء میں مہنگائی کی شرح گیارہ فیصد تھی جبکہ اس کے مقابلے میں جولائی تا اکتوبر 2020ء میں مہنگائی کی شرح 8.86 فیصد رہی۔