ولی عہد محمد  بن سلمان کے ہمشکل نے دھوم مچادی 

Muhammad bin Salman's counterpart is famous in the Arab world
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: https://stepfeed.com/mohammed-bin-salman-lookalike-goes-viral-and-people-are-losing-it-0230

جدہ : سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں عرب دنیا میں ایم بی ایس کے نام سےجانا جاتاہے ۔ محمد بن سلمان اس وقت عرب دنیا کی طاقتور ترین شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔

 

لیکن اب سعودی عرب سمیت عرب دنیا میں محمد بن سلمان کی شہرت ان کے ہمشکل کی وجہ سے سوشل  میڈیا  پر پھیل چکی ہے ۔ سعودی عرب کے رہائشی عیسا ابو شیبا المطیری نے اپنی فوٹو کے ساتھ محمد بن سلمان کی فوٹو اٹیچ کرکے جیسے ہی سوشل میڈیا  پر اپلوڈ کی تو پوری عرب دنیا ہی حیران رہ گئی ۔ 

8fb94844df184e9e49952da647debd48 f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a f7916c7fcf5aae0eb5d2b295a00bfe8a

یہ پہلی بار نہیں ہوا  کہ کسی  نے محمد بن سلمان کا ہمشکل ہونے کا دعویٰ کیا ہو ۔ اس سے پہلے بھی ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمشکل سامنے آتے رہے ہیں ۔ لیکن عیسا ابوالمطیری کی شکل اور چال ڈھال بالکل محمد بن سلمان کی طرح ہے ۔ 

المطیری اس وقت سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے نیشنل کنگ فہد لائیبریری کے خصوصی ضروریات کے سیکشن میں کام کرتے ہیں ۔