فیاض الحسن چوہان کو جیل خانہ جات کا اضافی چارج مل گیا

Pakistan,Fayaz ul hassan Chohan, Jail Department, PTI
کیپشن: فائل فوٹو/ فیاض الحسن چوہان

لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو جیل خانہ جات کا اضافی قلمدان دے دیا۔ فیاض الحسن چوہان کے پاس کالونیز کی وزارت کا بھی قلمدان ہے۔ فیاض الحسن چوہان سے گزشتہ روز وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔

فیاض الحسن کو چوہان کو جیل خانہ جات کی وزارت دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

گزشہ روز فیاض الحسن چوہان کو صوبائی اطلاعات کے عہدے سے فارغ کر کے ان کی جگہ پر فردوس عاشق اعوان کو تعینات کرنے کا نوٹیفکشن جاری کر دیا تھا۔ 

عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا میں وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور خاطر جمع رکھیں جبکہ آپ کی کرپشن اور لوٹ مار کی “منجی ٹھوکتا” رہوں گا۔ 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن سے جب گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے پوچھا گیا تھا کہ ان کو صوبائی وزرات اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا ہے جس پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس چیز کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

اس سے قبل یہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کی فردوس عاشق اعوان پھر سے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے کے لئے کوششیں کر رہی ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں پنجاب میں یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لئے قائل کیا تھا۔