مزید اکسایا گیا تو ایسا نہ ہو کوئی اور ایسی ہی بات ہو جائے :ایاز صاد ق کا الٹی میٹم 

Ayaz Sadiq,Fawad Chaudary,PTI, PMLN,
کیپشن: Image Source :File Photo

لاہور :ایاز صادق اپنے بیان پر ڈٹ گئے ،ایک سوال کے جواب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ایسا کام یا بیان نہیں دیا جس کیلئے وہ معذرت کریں ،اگرایسے ہی مزید اکسا یا گیا تو ایسا نہ ہو کوئی اور ایسی بات ہو جائے ۔

ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو جب آپ با ر بار غدار اور مودی کا یار کہیں گے تو کیا اس کا دل نہیں دکھے گا ،انہوں نے کہا عمران خان میرے سے دو دفع الیکشن ہارنے کا غصہ نکال رہے ہیں ،اب ذاتیات پر اُتر آئے ہیں ،حکومتی وزرا کے بارے میں جو بات کہنا تھی کہہ دی ہے اب مجھے مزید وضاحت دینے کی ضرورت نہیں  ہے.

ایاز صاد ق نے ایک دفعہ پھر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی شخص کو غدار اور مودی کا یار کہیں گے تو جذبات میں آکر آپ کوئی نہ کوئی بات ضرور کہہ دینگے ،میں نے جو بھی بات کی وہ موجود ہ حکومت سے متعلق کی تھی ،انہوں نے کہا سینئرسیاستدان کو بار بار اگر غدار کہا جائے گا تو وہ کیا کرے گا ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کی بات آگے لیکر چلوں گاتو ملکی مفاد کو نقصان پہنچے گا ہمیں ایسی باتوں کو اہمیت نہیں دینی چاہیے جس ملکی مفاد میں نہ ہوں ،ایاز صادق نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس پر معذرت کروں ،اگر مجھے بار بار اکسایا جائے گا تو ایسا نہ ہو میں دوبارہ ایسی ہی کوئی بات کہہ دوں ۔